سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد دبئی روانہ ہوگئے

سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد دبئی روانہ ہوگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نجی ایئرلائن سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا۔تفصیلات کے مطابق 14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔اس سے پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔2 روز پہلے صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔ نامزد گورنر آج حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -