حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد میڈیا کی ترقی کیلئے سہولت جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہیں چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے ادارہ کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پیمرا سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹی وی چینلز کے پروگراموں کے مندرجات ملک کی ثقافتی اقتدار اور قومی مفاد کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پیشہ وارانہ مہارت اور انہیں مانیٹرنگ سسٹم کے جدید ترقی یافتہ رجحانات سے لیس کرنے کیلئے ان کیلئے جامع ادارہ جاتی تربیتی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -