شرجیل میمن کیس ،سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم

شرجیل میمن کیس ،سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم

  

کراچی (اے این این) سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کو شرجیل میمن کے ملک واپس آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن ملک واپس آنا چاہتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔دوسری طرف نیب کا موقف ہے کہ شرجیل میمن کیخلاف 5ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -