پانامہ کی طرح خبر لیکس میں بھی شریف خاندان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں :عمران خان

پانامہ کی طرح خبر لیکس میں بھی شریف خاندان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں ...

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی طرح خبر لیکس پر بھی حکومت کی مٹی پاؤ مہم کو ناکام بنانے کے فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ جمعہ کے روز بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا، جس میں اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی، تحریک انصاف نے آف شور کمپنیوں پر حکومتی موقف کی تبدیلی کو ہواس باختہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پانامہ سے جان چھڑانے کے لیے میڈیا میں جھوٹ بول رہی ہے،پہلی کی طرح اگلی سماعت پر بھی جواب نہ دیے تو قوم ساری کہانی سمجھ جائے گی، عمران خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی خدمت گاروں سے نیوز گیٹ جیسے حساس معاملے کی تحقیق پوری قوم مسترد کر چکی ہے، پانامہ کی طرح خبر لیکس میں بھی شریف خاندان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیراعظم کے آنگن سے ریاستی اداروں پر سنگ ہاری کی جائے اور قوم خاموشی سے تماشا دیکھتی رہے، خبر لیکس بھی پانامہ لیکس کی طرح قومی مسئلہ ہے، خبر لیکس سے بھاری قومی سلامتی کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی گئی جن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی طرح خبر لیکس کے معاملے کو دبنے نہیں دیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت اور موثر حکمت عملی کے تحت قومی سلامتی کے دشمنوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور حریت رہنماؤں کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، کشمیریوں پر بے جا ظلم بند اور حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

عمران خان

مزید :

کراچی صفحہ اول -