صوبائی حلقہ232کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنانا چاہتا ہوں،یوسف کسیلیہ

صوبائی حلقہ232کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنانا چاہتا ہوں،یوسف کسیلیہ

  

گگو منڈی(نا مہ نگار)حلقہ پی پی 232کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنانا چاہتا ہوں ۔حلقہ میں عام آ دمی کے مسائل کا خاتمہ اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی سیاست میں آ نے کا بڑا مقصد(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ہے ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے لاری اڈا پر مین روڈ کے اطراف میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبہ کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ بستی محمد پورہ اور گگو منڈی میں ٹف ٹائل لگانے کے کام کا آ غاز جلد ہو جائے گا پی پی 232میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے اس پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے ۔اس موقع پر محمد انور خان ،ملک شاہد ،امان اللہ ،عبدالقدوس ،حمزہ الطاف ،جمشید علی اور پرویز اختر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -