امریکہ کے منافقانہ ‘ دوہرے معیارات نے دہشتگردی کو جنم دیا‘ سبطین حیدر سبزواری

امریکہ کے منافقانہ ‘ دوہرے معیارات نے دہشتگردی کو جنم دیا‘ سبطین حیدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بدامنی کا شکار ہے،امریکہ کے منافقانہ اور دوہرے معیارات نے دہشت گردی کو جنم دیا۔ القاعدہ ہو ، داعش یا طالبان اور دیگر تکفیری گروہ سب امریکہ کی نرسریوں میں تیار ہوئے۔ مختلف سے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈنلڈ ٹرمپ کے اسلام اور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
پاکستان سے نفرت جبکہ ہندوستان اوربت پرست ہندوازم سے محبت کا اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا کے انتہا پسندوں میں ایک اورکا اضافہ ہوگیا ہے، اور خطرہ ہے کہ بش اور اوبامہ کی طرح اسلام فوبیا کاشکار یہ مبخوط الحواس شخص دنیا کے لئے مودی ثابت ہوگا، جسے عالمی قوانین، انسانی اور جمہوری حقوق تو دور کی بات اپنے ملک کی فکر نہیں ہوگی، چونکہ اپنے ہی ملک کی رہنی والی اقلیتوں، سیا ہ فام امریکیوں اور دیگر اقلیتی گروہوں سے وہ اپنی نفرت کا اظہار کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عالم اسلام سے متعلق اپنی پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔ امریکہ نے اپنے مقاصد کے لئے اسلام کے نام پر دہشت گرد گروہ پیدا کئے اور انہیں جذباتی بنا کر جہاد کے نام پر بیوقوف بنایا جس کی وجہ سے آج عالم اسلام نہ صرف تفریق کی زد میں ہے ،بلکہ تقسیم کے عمل سے بھی گذر رہا ہے۔ امریکہ کے لئے عرب بادشاہتوں نے وہ کام لئے ہیں، جو شاید غلام بھی نہیں کرسکتے تھے۔علا مہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہی استعماری پالیسیاں جاری رکھیں ، جو بش اور اوبامہ کے دور میں تھیں توعالمی سطح پر اسے مزید نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاید واحد منتخب منصب پر فائز ہونے والا شخص ہوگا ،جس کے منتخب ہوتے ہوئے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور قومی پرچم نذر آتش کئے گئے۔