گروپنگ‘ اساتذہ تنظیموں کا مطالبات منوانے کیلئے احتجاج بے سود ثابت ہونے لگا

گروپنگ‘ اساتذہ تنظیموں کا مطالبات منوانے کیلئے احتجاج بے سود ثابت ہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( اعجاز مرتضیٰ سے )گروپنگ کے باعث اساتذہ تنظیمیں اپنی تحریکوں کی ناکامی کا خود ہی باعث بن گئیں‘15 تنظیمیں 4گروپوں میں تقسیم ہونے سے اساتذہ کی احتجاجی تحریکوں کو نقصان پہنچنے لگا ‘تفصیل کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر میں مختلف اساتذہ تنظیمیں مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہیں لیکن احتجاج بار آور نہیں ہو رہا ‘ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ملتان سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کی 15تنظیمیں 4گروپوں میں تقسیم ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ اگر ایک گروپ احتجاجی پروگرام ترتیب دیتا ہے تو (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
دوسرے گروپ اس کی مخالفت کرتے ہیں ‘اس وقت اساتذہ300سے زائد سکولز سربراہان کے انٹر ڈویژن تبادلوں‘ سرکاری سکولز کو پیف کے حوالے کرنے اور اساتذہ کے سکیلز اپ گریڈ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ‘ دھرنے دے رہے ہیں‘ ریلیاں نکال رہے ہیں ‘ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں لیکن اگر اساتذہ تنظیموں کا ایک گروپ احتجاج کرتاہے تو دوسرا گروپ اس کی مخالفت میں اتر آتا ہے جس کا حکومت فائدہ اٹھا رہی ہے اور اساتذہ کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوتی ہے ‘ اس وقت اساتذہ تنظیموں کے جو گروپ بنے ہیں ‘ ان میں گرینڈ ٹیچرز الائنس‘ آل اساتذہ الائنس‘ یونائیٹڈ ٹیچرز الائنس اور متحادہ محاذ اساتذہ شامل ہیں ‘یہ چاروں گروپ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف چل رہے ہیں اور اپنی تحریکوں کی ناکامی کا باعث خود ہی بنے ہوئے ہیں۔
گروپنگ