پیپلز پارٹی کو سیاسی منظر سے نہیں ہٹایا جا سکتا‘ نتاشہ دولتانہ

پیپلز پارٹی کو سیاسی منظر سے نہیں ہٹایا جا سکتا‘ نتاشہ دولتانہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹوومحترمہ بینظیربھٹوکے مشن کی تکمیل کیلئے بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں استحصالی طبقہ کے خلاف اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔آنے والادورپیپلزپارٹی کاہوگا۔بلاول بھٹوکے دورہ پنجاب سے پنجاب کی سیاست بدل جائے گی۔ذوالفقارعلی بھٹونے ہارے ہوئے ملک کونئی زندگی عطاکی ۔قومی سلامتی کی خبرلیک ہونے کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔اورملوث افرادکوسزابھی ملنی چاہیے۔(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کیاساری سزائیں پیپلزپارٹی والوں کیلئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف تحریکی جدوجہدکی۔پیپلزپارٹی کوسیاسی منظرسے آؤٹ نہیں کیاجاسکتا۔کارکن ہی پیپلزپارٹی کی اصل پہچان ہیں۔ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل محترمہ نتائشہ دولتانہ نے پیپلزپارٹی یونین کونسل پتل کے صدرملک صابرحسین ارائیں سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں عوام کومایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔معیشیت کے بہتری کی حکومتی ادارے جھوٹ کاپلندہ ہیں غریب پستاجارہاہے۔انسانی زندگی بچانے والی ادویات نایاب ہوتی جارہی ہیں۔کسان طبقہ معاشی بدحالی کاشکارہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپوراکثریت سے کامیاب ہوکرپورے ملک میں حکومت بنائے گی۔پانامازدہ حکمرانوں کاانجام قریب ہے۔

نتاشہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -