چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لائسنسداروں کا اجلاس کل ہوگا

چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) صفر المظفر بمطابق 21 نومبر بروز سوموار چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں انتظامات مکمل کیئے جا رہے ہیں مختلف امام بار گاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 29 صفر المظفرتک جاری رہے گا انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے لائسنسداروں کا ایک اجلاس 13 نومبر بروز اتوار مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون کی صدارت میں امام بار گاہ جوادیہ میں دن02 (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام امام بار گاہوں کے متولیان, لائسنسداران بانیان مجالس شرکت کریں گے مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے ترجمان بشارت قریشی کے مطابق چہلم کے جلوسوں کے روٹس کے مسائل اور سیکیورٹی مسائل کے لیئے ملکی حالات کے مطابق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا انتظامیہ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیئے ڈی سی او ,سی پی او اور متعلقہ اداروں سے بھی میٹنگز کی جائیں گی اجلاس میں چہلم کے مرکزی جلوس کے لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی ,امام بار گاہ جوادیہ کے امتیاز صدیقی, امام بار گاہ سید امیر شاہ کے سید موسیٰ رضا ,امام بارگاہ سلطان والا کے جاوید انجم, امام بار گاہ لودھی پورہ کے زین کاظمی, امام بار گاہ شاگرد والا کے رئیس احمد, امام بار ابوالفضل العباس کے حاجی اشرف, امام بارگاہ رمضان والا کے محمد آصف, امام بار گاہ کُپڑی پٹولیاں کے غلام عباس, امام بارگاہ خلاصی لائن کے محمد حسین ,ممتاز آباد سے سید انیس حیدر نقوی, امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے اقبال حسین , امام بار گاہ اللہ بخش والا سوتری وٹ سے سجاد حسین حاجی طاہر بلوچ, امام بار گاہ چوک شاہ عباس سے عمران نقوی دیگر لائسنسدار شرکت کریں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -