سردوخشک موسم کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ‘ مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچنے لگی

سردوخشک موسم کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ‘ مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتال ...

  

ملتان(وقائع نگار)موسم سردخشک ہونے کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ملتان کے سرکاری سمیت نجی ہسپتالوں میں بھی نزلہ ‘بخار کھانسی ‘چیسٹ انفیکشن سمیت دیگر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

امراض کے مریضوں کی بڑی تعداد نے علاج کے لئے رابطہ کیا ہے ان میں بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں چلڈرن کمپلیکس‘سول ہسپتال‘شہباز شریف جنرل ہسپتال میں روزانہ ایسے مریض علاج کے لئے آرہے ہیں جنہیں موسمی امراض لاحق ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں اور نجی کلینک سے رجوع کرنے والوں کی تعداد الگ ہے ڈاکٹروں کے مطابق مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ان بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -