عشرت العباد 14 سال پاکستان کے کم الطاف حسین کے زیادہ وفادار رہے‘ رؤف ساسولی

عشرت العباد 14 سال پاکستان کے کم الطاف حسین کے زیادہ وفادار رہے‘ رؤف ساسولی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنمارؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد 14سال تک اقتدار سے لطف اندوز ہوتے رہے مگر وہ پاکستان کے کم اور الطاف حسین کے وفادار زیادہ رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی دراصل بارک اوباما کی پالیسیوں سے امریکیوں کیے نفرت کا مظہر ہے تاہم امریکہ کے نومنتخب صدر پاکستان کے لئے خطر ناک ثابت نہیں ہوں گے ان کے ادارے مضبوط اور فعال ہیں ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی اپنے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

اندرونی اور صوبائی عصبیتوں کو ختم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے اپنے کرپٹ ،بددیانت اور بری شہرت کے حامل لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے کرپشن کے حمام میں تینوں جماعتوں کے لیڈر ننگے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں ایک ایسی نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جس میں مثبت سوچ رکھنے والے ،ادیب ،دانشور ،وکلاء ، مڈل کلاس کی بھرپور نمائندگی ہو یہی لوگ پاکستان کی 20کروڑ عوام کو ان کے حقوق دلا سکتے ہیں اور ملک کو مضبوط ،مستحکم اور خوشحال بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے گورنر (ر ) جسٹس سعید الزمان صدیقی بااصول اور تجربہ عمر شخصیت ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا حکومت کا یہ فیصلہ بہتر اور درست ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں ،جاگیرداروں اور ساہو کاروں کی آپس میں چپقلش مصنوعی ہے باریوں کا فارمولہ تینوں میں طے پا چکا ہے البتہ عدلیہ کا احترام ہو نا چاہیئے اور عدلیہ کے حوالے سے لاہوری ، ملتانی اور لاڑکانہ کا تاثر ختم ہو نا چاہیئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -