دوشیزہ کی خودکشی‘ ڈسٹرکٹ جیلمظفر گڑھ کا قیدی نشتر میں چل بسا

دوشیزہ کی خودکشی‘ ڈسٹرکٹ جیلمظفر گڑھ کا قیدی نشتر میں چل بسا

  

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا قیدی نشتر میں جان کی بازی ہار گیا‘ 17 سالہ دوشیزہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جھنگ کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ سعدیہ کو چھٹی کرنے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پر ٹیچروں نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل‘ جبکہ شاہ رکن عالم میں دو ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ روپے چھین لیے تفصیل کیمطابق ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا قیدی ابراہیم جو چوری کے مقدمہ میں سزا کاٹ رہا تھا دل کی تکلیف ہونے پر اس کو نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کر ایا گیا جو گذشتہ روز حالت غیر ہونے پر اپنی جان کی بازی ہار گیا رنگیل پور کے علاقہ کے رہائشی 17 سالہ ممتاز نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت بگڑنے لگ گئی اور منہ سے سفید جھاگ نکلنے لگ گیا حالت نہ سنبھلنے پر اسکی موت واقع ہوگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات اکٹھی کر لی ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھا موڑ کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ سعدیہ نے سکول سے ضروری کام کے سلسلہ میں ایک چھٹی کی اگلے روز جب وہ سکول گئی تو سکول ٹیچر نگینہ اور اس کی ساتھی ٹیچر نے نے مل کر اس کو چھٹی کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی سعدیہ کے والدین نے بیہوشی کی حالت میں گذشتہ روز نشتر ہسپتال داخل کروا دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں گذشتہ روز شہری مدثر اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے شہری کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے اس اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -