فورتھ شیڈول قانون سے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں‘ محمد احمد لدھیانوی

فورتھ شیڈول قانون سے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں‘ محمد احمد ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی 78کے امیدوار علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،اعلیٰ عدلیہ سے مکمل انصاف کی امیدرکھتے ہیں،دس سالوں سے الیکشن میں حصہ لیتے آرہے ہیں،2013کے جنرل الیکشن میں میری پٹیشن پر ایم این اے کو نااہل قراردلوایا اس کے بعد ایم پی اے راشدہ یعقوب نااہل قراردی گئیں،جھنگ میں بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کی ہے،ایسے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے،اعلیٰ عدلیہ سے مکمل انصاف کی امید رکھتے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہیں،ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،مزید انہوں نے کہاکہ فورتھ شیڈول قانون سے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کیا جارہاہے،میرے اوپر ملک کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی میں کسی عدالت کو مطلوب ہوں،اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی میدان خالی کروایا جارہے۔

محمد احمد لدھیانوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -