یوم اقبال اور عالمی یوم امن پر نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں تقریری مقابلوں کا انعقاد،پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹس،ججز میں اعزازی شیلڈ تقسیم

یوم اقبال اور عالمی یوم امن پر نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں تقریری مقابلوں ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں یوم اقبال اور انٹر نیشنل پیس ڈے کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے طلباء و طالبات نے تقریریں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اور کلام پیش کیا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ مہمانوں میں ڈائریکٹر پروگرام پاکستان اکاؤنٹی بیلٹی لیب فیاض یسین اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ تھے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو کہ حافظ مزمل نے کی جبکہ ترجمعہ قزل نے کیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت بابرسلطان نے حاصل کی۔تقریب میں طلباء و طالبات نے یوم اقبال کی مناسبت سے علامہ محمد اقبال کا کلام جس میں ان کا مشہور کلام جواب اور جواب شکوہ ناصر عباس اور مہوش ثناء اللہ نے پڑھا۔اقبال کا فارسی کلام فہیم ظفر نے پڑھا جبکہ اس کا ترجمہ عروشیہ امتیاز نے کیا۔ اقبال تیری قوم کا اقبال کھو گیا وجیحہ خان اور محمد کاشا ن نے پڑھا ۔ خودی کا سرنہیا لا الہ اللہ کا کلام محمد فہیم اسلم اور محمد بلال نے پڑھا ۔ تقریب میں انٹرنیشنل پیس ڈے کے حوالے سے اکاؤنٹی بیلٹی لیب اسلام آباد کے تعاون سے طلباء و طالبات میں انگلش اور اردو میں تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔انگلش کے تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن وائزہ عمران دوسرے پوزیشن عائشہ زاھد جبکہ تیسری پوزیشن مہوش ثناء اللہ نے حاصل کی ۔انگلش کے تقریری مقابلوں میں ججز کے فرائض ڈاکٹر کاشف رزاق ، مس بختاور رانا اور راؤ نعیم نے سر انجام دےئے۔ جبکہ اردو کے تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن خاور علی خالد دوسری پوزیشن مامون شفیع جبکہ تیسری پوزیشن مہوش کفایت نے حاصل کی اردو کے مقابلوں میں ججز کے فرائض میڈم روبینہ ،راؤ نعیم اور فرقان قمر نے سر انجام دےئے ۔تقریب میں کمپیرنگ مسٹر عمر اکرم ، مس زینرہ ، حیدر ، قزل ،تادم ، فہیم ، ماہ نور اور مدثر نے سر انجام دےئے۔علاوہ ازیں وائس چانسلر جامعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک علامہ محمد اقبال کی سوچ کی وجہ سے معرض وجود میں آیا ۔ علامہ محمد اقبال نہ صرف پاکستان کے عظیم شعراء میں شمار ہوتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں ان کا ثانی نہیں ہے۔علامہ محمداقبا ل نے اپنے شاعری اور کلام سے نہ صرف برصضیر کے مسلمانوں کو علحدہ ملک بنانے کیلئے قائل کیا بلکہ وہ مسلمانوں ۔ تقریب کے آخر میں جیتے والے طلباء و طالبات سوےئنرز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ ججز کو بھی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پرڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر کاشف رزاق ، راؤ ذاکر خان سمیت جامعہ کی فیکلٹی سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -