ہمارا حمایت یافتہ امیدوار ہی چیئرمین بلدیہ ہوگا،قاضی عدنان فرید
احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے کہا ہے کہ ہمارے گروپ کو کونسلرز کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ اور انشاء اللہ ہمار ا حمایت یافتہ امیدور ہی چےئرمین بلدیہ ہوگا۔ جنرل کونسلر وارڈ نمبر 12 حاجی فداحسین(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
جٹھول کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے مخالفین شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم شہر یوں کے تعاون سے ہی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ہمیں تیس سے زائد کونسلروں کی حمایت حاصل ہے۔ اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے جنر ل کونسلر و امیدوار وائس چےئرمین فداحسین جٹھول نے کہا ہے کہ ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید کے تعاون سے میر ے وارڈ میں 64 لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوچکاہے۔ تقریب میں امیدوار چےئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک، قاضی بر ھا ن فرید ، جنر ل کونسلر میاں مزمل ندیم، ڈاکٹر عباس ، طاہر قائم خانی، محمد اسلم قریشی، آفتا ب احمد ڈاھر ، ملک عاصم مِسن، چےئرمین یونین کونسل مہر جمیل سیال، میر عمر سعود ، ملک نعیم عباس، ندیم خان بابر، پلادا رام ، محمد ار شد کھوکھر، میاں محمد یونس ، سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید نے حاجی فداحسین جٹھول ، کے ہمراہ لاکھوں روپے کا ترقیاتی اسکیموں کا افتتا ح کیا۔