مقتول کے لواحقین کا نعش چوک نواں شہر پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

مقتول کے لواحقین کا نعش چوک نواں شہر پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان(وقائع نگار) بستی احمد آباد کے مکینوں نے چوک نواں شہر پر مقتول کی نعش رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی بتایا جاتا ہے کہ بستی احمد آباد میں گذشتہ روز سجاد نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا جس کے ورثا نے اہل علاقہ کے ہمراہ نعش نواں شہر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

چوک پر رکھی اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس حکام نے قتل کا مقدمہ احسن، بوٹا، وہاب اور امین وغیرہ کیخلاف درج تو کر لیا لیکن قاتلوں کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ مقتول کو تب تک نہیں دفنائیں گے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا اطلاع پر متعلقہ تھانہ دہلی گیٹ کے ایس ایچ او منصور خان موقع پر آئے اور انہوں نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج قمر کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ نے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

نعش/مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -