2سال قبل سڑک حادثہ میں رگڑ لگ جانے سے ٹیٹنس کا انجکشن نہ لگوانے پر 60 سالہ شخص دم توڑ گیا

2سال قبل سڑک حادثہ میں رگڑ لگ جانے سے ٹیٹنس کا انجکشن نہ لگوانے پر 60 سالہ شخص ...

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹرسائیکل حادثہ میں سڑک سے رگڑ لگ جانے کے باعث ٹیٹنس کا انجکشن نہ لگوانے پر 60سالہ شخص کی حالت بگڑ گئی ہسپتال کے میدیکل وارڈمیں دم توڑگیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کارہائشی60سالہ نذیرحسین جسے دو سال قبل موٹرسائیکل حادثہ میں سڑک(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پر گرجانے کے باعث چوٹیں لگ جانے پر ٹیٹنس کاانجکشن نہ لگوانے پر نذیرحسین کی حالت بگڑ گئی جس کے نتیجہ میں انتہائی تشویشناک حالت میں ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں میڈیکل وارڈ میں طبی امداد کے باوجود نذیر حسین جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -