جامعہ زکریا سینڈیکیٹ اجلاس آج وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی صدارت میں ہوگا

جامعہ زکریا سینڈیکیٹ اجلاس آج وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی صدارت میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کااجلاس آج ہوگا جس کی صد ارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گے ، اجلا س کا ون آئٹم ایجنڈا تھا مگر اب اس کے آیٹم کی تعداد 5کردی گئی ہے جبکہ کرنٹ آٹیم الگ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سے ہوں گے ‘ایجنڈے میں وائس چانسلر کے 16)3(کے اختیارات کے تحت کئے گئے فیصلوں کی منظور ی ، ڈاکٹر عمر چودھری کو کنٹرولر امتحانات اور ڈاکٹر مطاہر کو رجسٹرار تعینات کرنے کی منظوری کا کیس بھی شامل کرلیا گیا ، ایجنڈے میں ملک منیر کی معطلی میں 90روز کی توسیع اور ڈاکٹر اسحاق فانی کی معطلی میں توسیع کے کیس بھی شامل ہیں ‘اس اجلاس میں ایل ایل بی تین سالہ پروگرام شروع کرنے کی منظوری کا کیس ، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی شفارشات کا کیس ،ڈپٹی رجسٹرار اور کنٹرولر ی تعیناتی کا کیس، سکیورٹی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا کیس کے ساتھ ساتھ کرنٹ آٹیم بھی ایجنڈے کا حصہ بنا ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ ایجنڈے میں یوسف رضاگیلانی سکالرشپ کا کیس ر کھا جائے گا ۔