میٹرو ‘شمس آباد گرین بیلٹ میں تعمیرات ‘ کمشنر نے نوٹس لے لیا

میٹرو ‘شمس آباد گرین بیلٹ میں تعمیرات ‘ کمشنر نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی )کمشنرملتان ڈویثرن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے میٹرو بس روٹ شمس آباد کے ساتھ گرین بیلٹ میں دکانوں کی تعمیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور تعمیرات فوری روکنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کی آمدنی بڑھانے کے لئے پارکوں اور گرین بیلٹس میں تعمیرات سے گریز کیا جائے ، اس سے شہر کا حسن متاثر ہوتا ہے اور ٹریفک مسائل بڑھتے ہیں ۔وہ میٹرو بس روٹ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پی ایچ اے ، (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ایم ڈی اے ، واسااورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کو اس کی اصل حالت میں بحال کررہی ہے اور وہاں سے سرکاری دفاتر کو دوسری جگہوں پر منتقل کیاجارہا ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شمس آباد گرین بیلٹ میں قائم پولیس سنٹر کو بھی دوسری جگہ شفٹ کیاجائے۔اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے شاہراؤں کے درمیان ڈیوائیڈر لگانے سے قبل ٹریفک سٹڈی کی جائے تاکہ بعد میں مسائل پیدا نہ ہوں ۔ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں اور شہریوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوں نے میٹرو بس روٹری چونگی نمبر 9کے ساتھ زیر تعمیر سٹنگ ایریا کی تزئین وآرائش کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور نادرن بائی پاس پر فوارے کو جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے ۔دریں اثناء ملتان میٹرو بس منصوبے کے 12بس اسٹیشنز کے برقی زینوں او رلفٹس کی پڑتال کاکام مکمل کرلیا گیا ہے اور انہیں آزمائشی طور پر چلا کر ان کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔ہر میٹرو بس اسٹیشن کے برقی زینے اور لفٹ کو بجلی اور جنریٹردونوں نظام سے چیک کیا گیا ،بجلی جانے کی صورت میں برقی زینے اور لفٹ کو فنکشنل رکھنے کیلئے ہر میٹروبس اسٹیشن پر دو سو اور ایک سو کلو واٹ کا ایک ایک جنریٹر نصب کیاگیا ہے ان جنریٹرز کے ساتھ گرل لگانے کا کام شرو ع کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں میٹرو بس اسٹیشنز پر سولر بلیو گلاس ، لوگو، پنکھے ،ایل ای ڈی لائٹس لگانے اور تزئین و آرائش کاکام جاری ہے ۔میٹرو بس روٹ چونگی نمبر9کے نیچے سٹنگ ایریا میں خوبصورت فوارے کو فعال کردیا گیاہے ۔ گرین گراس ، پھولدار پودے ، گزیبو ، لائٹس اور گرل لگادی گئی ہیں اور گاڑیوں کے لئے پارکنگ سٹینڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
کمشنر نوٹس