بچہ تبدیلی کا معاملہ سلجھ گیا‘ تمام بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ والدین سے میچ

بچہ تبدیلی کا معاملہ سلجھ گیا‘ تمام بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ والدین سے میچ

  

ملتان(وقائع نگار) نجی ہسپتال میں بچہ تبدیلی کا معاملہ بالاخر سلجھ ہی گیا تمام بچوں کے ڈی این اے ان کے والدین سے میچ کر گئے ہیں پولیس ٹاؤن کے رہائشی شمشیر علی جس کا دعویٰ تھا کہ انکی بیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ ان سے میچ کر گیا ابدالی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں ایک ہی وقت میں تین خواتین نے بچوں کو جنم دیا تھا دو خواتین کے ہاں بیٹے اور ایک کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی بچہ تبدیلی کے الزام کے بعد نجی ہسپتال(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کی انتظامیہ نے تینوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے اور نمونے اسلام آباد بھجوائے گئے جس کی رپورٹ موصول ہوگئی اور تمام معاملہ بھی سلجھ گیا اور کوئی بھی بچہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -