سورج میانی روڈ اور گارڈن ٹاؤن میں سرچ آپریشن ، 8 مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

سورج میانی روڈ اور گارڈن ٹاؤن میں سرچ آپریشن ، 8 مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ ...

  

ملتان(وقائع نگار)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ کینٹ کے علاقے سورج میانی اور گارڈن ٹاؤن میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔داخلی و خارجی راستوں میں کڑی ناکہ بندی کی گئی۔ہر آنے جانے والے افراد کے مکمل کوائف کی تصدیق ہونے کے بعد اور تلاشی کرنے کے بعد کلیئر ہونے پر جانے دیا گیا۔اس آپریشن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران8مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے5غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا۔اور ان کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -