قتل مقدمات میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

قتل مقدمات میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قتل کے مقدمات میں ملوث خاتون سمیت 2ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ گلگشت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
میں درج ریٹائرڈ ایس ڈی اوشاہ نواز کو رشتہ دکھانے کے بہانے ساتھ لے جاکر قتل کرنے اورلاش جلا کر تھانہ جلہ ارائیں کے علاقہ میں پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حرمز کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ، تھانہ صدرمیں درج شوہر صابر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی ملزمہ مافیہ بی بی سیبرآمد گی کے لئے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔