سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری‘ 17 اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری‘ 17 اشتہاری گرفتار

  

ملتان ( وقائع نگار ) پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم ملزم عبدالغفار سے 174گرام چرس برآمد کر کے،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد نعیم سے 10لیٹر شراب اور ملزم بابر سے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم فرقان سے 07لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز سے 220گرام چرس اور ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب 11گرام ہیروئن ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اشرف سے 255گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم آصف سے 07لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم احسن ظہور اور ملزم محمودالحسن کو پٹرول پمپ کی ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ارشاد کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے،جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم الیاس کو بغیر NOCگیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم لیاقت عباس کو انتہائی تیز رفتاری اور خطرناک انداز سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمہ شکیلہ کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد اسامہ کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں415نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے118موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02 اے کیٹیگری جبکہ15کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے.

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -