موسم ٹھنڈا ہوتے ہی مچھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ‘ نرخ بھی بڑھ گئے

موسم ٹھنڈا ہوتے ہی مچھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ‘ نرخ بھی بڑھ گئے

  

ملتان( جنرل رپورٹر)موسم میں ٹھنڈک آتے ہی ملتان شہر سمیت ملک بھر میں مچھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شہر کے اہم مقامات خونی برج‘ ڈیرہ اڈا‘ کوٹلہ تولے خان‘کینٹ بازار میں فرائی مچھلی کی فروخت بڑھ گئی ہے اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کردیا ہے6سو روپے کلو فروخت ہونے والی فرائی مچھلی8سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ تازہ مچھلی بھی3سو سے4سو روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔سورج میانی‘ خونی برج ‘ مظفر آباد کے علاقوں میں دریائی کے نام پر فارمی مچھلی بھی فروخت کی جارہی ہے اور تاجر ہر قسم کی مچھلی کو دریائی مچھلی قرار دے رہے ہیں ۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دکانوں پر غیر معمولی رش ہونے کی وجہ سے مچھلی فروشوں نے فٹ پاتھوں اور گلیوں بازاروں میں بھی قبضہ جمالیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -