ملتان،ایک روز میں چوری ڈکیتی کی 9وارداتیں،شہری لٹتے رہے

ملتان،ایک روز میں چوری ڈکیتی کی 9وارداتیں،شہری لٹتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،مال مویشی،یو پی ایس،بیٹریاں،طلائی زیورات و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم کردیا ہے۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں عاشق سے نامعلوم ڈاکوؤں نے طلائی زیور،نقدی،گھریلو سامان اسلحہ کے زور پر چھین لیا ہے۔تھانہ صدر جلال پور پیروالا کے علاقے میں غلام عباس کے بھانے سے نامعلوم افراد نے1راس بھینس1راس(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
گاء،معہ ویہڑی چوری کرلی ہے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عبداللہ وکیل کی سائیکل نامعلوم چور نے دکان کے باہر سے چوری کرلی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں جہانزیب سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فون چھین لیا ہے تھانہ گل گشت کے علاقے میں منور سے21ہزار اور وقاص کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد نے چوری کرلی ہے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد مصطفیٰ کی دکان سے نامعلوم چور یو پی ایس،بیٹریاں،اسسریز چوری کرلیں۔اسی تھانے کے علاقے میں افتخار کی موٹرسائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی ہے اور اختر حسین کی بھی نامعلوم چور نے بائیک چوری کرلی ہے۔طلعت سے نامعلوم افراد نے نقدی2عدد موبائل فونز چھین لئے۔