گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکلوں میں تصادم، خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکلوں میں تصادم، خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

  

ملتان،وہاڑی،لُڈن،مبارک پور،سیت پور ( وقا ئع نگار،نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے۔سانپ کے ڈسنے سے8سالہ بچی دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق حافظ جمال رود پر تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔حادثے میں متی تل کا رہائشی شوکت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو تشویش ناک حالت میں ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کی سہولت دینے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا ہے جسکی حالت ابھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق 1ننواحی گاؤں سات ڈبلیوبی کے رہا ئشی اللہ بخش پُنا کی شادی شدہ بیٹی سردیوں کے بستر کے لیے روئی بھرا کر گھر واپس آرہی تھی کہ روڈ کراس کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی ، جس کی وجہ سے شدیدزخمی ہو گئی تو مقامی لو گوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا مگر زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گئی اور ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈرائیور موقعہ سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا ہے پولیس نے کا رروائی شروع کردی ہے۔لڈن سے نامہ نگار،نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ رات فتووالا چکر کے رہائشی اشرف جھبیل اور اسکا ساتھی شراب کے موٹر سائیکل پر حاصلپور کی طرف جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے لکڑی سے لدے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے جسکے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی وہاڑی اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جن کے سامنے ورثاء نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے صاف انکار کردیا جس پر دونوں جانبحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ۔مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابق شام سات بجے نواحی علاقہ ماہی ٹبہ کے رہائشی راشد خان پٹھان اور شہزاد خان پٹھان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مبارک پور سے گھر ماہی ٹبہ جارہے تھے غوری کاٹن فیکٹری کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکڑاکر سڑک پر گرگئے جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے موقع پر جابحق ہوگئے دونوں نوجواں راشد اور شہزاد اٹھارہ سے بیس برس تھیں اچانک نوجوانوں کے حادثہ کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ست پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق قصبہ کندائی کی رہائشی آٹح سال شازیہ گھر میں سو رہی تھی کہ اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا حالت غیر ہونے پر اسے آر ایچ سی سیت پور لایا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -