علامہ اقبال زندگی بھر طلباء کو مٹی سے محبت کادرس دیتے رہے،مقبول خان

علامہ اقبال زندگی بھر طلباء کو مٹی سے محبت کادرس دیتے رہے،مقبول خان

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ زندگی بھرطلباء اورنوجوانوں کوترقی کے حصول کیلئے مٹی سے محبت کا درس دیتے رہے، علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں انکاکلام قیامت تک ہماری آئندہ نسلوں کی بھی رہنمائی کرتارہیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ’’مفکر پاکستان،،کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ علامہ محمداقبالؒ نوجوانوں کی بے پرواہی،بے فکری،بے نیازی،آرام طلبی اورمغربی انداز کی اندھادھندتقلید کے سخت مخالف تھے انہوؒ ں نے اپنی شاعری کے زریعے امت مسلمہ کے بے جان جسم میں نئی روح پھونک دی وہ بیسویں صدی کے عظیم مفکر، شاعر اورصاحب بصیرت سیاستدان تھے ، ڈ اکٹر علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں انکاکلام قیامت تک ہماری آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ رہے رہیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -