کراچی ،روف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

کراچی ،روف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی نے اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔جمعہ کو متحدہ رہنما روف صدیقی سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج جسٹس عبدالمالک گدی کے روبر وپیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ انہیں خدشہ ہے کہ انکو گرفتار کیاجائے گا وہ عدالت میں پیش ہوکر مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لہذا انہیں ضمانت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے روف صدیقی کی درخواست ضمانت متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کردی۔واضح رہے کہ روف صدیقی پربانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔جسکا مقدمہ تھانہ سپر ہائے وے میں درج ہے اور روف صدیقی 2 درجن سے زائد مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -