لیاقت بلوچ کل راولپنڈی کاایک روزہ دورہ کرینگے

لیاقت بلوچ کل راولپنڈی کاایک روزہ دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ 13 نومبر بروزاتوار ایک روزہ دورے پر راولپنڈی آ رہے ہیں۔اپنے اس دورے کے دوران لیاقت بلوچ ساڑھے گیارہ بجے صبح راولپنڈی پریس کلب میں علماء کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ساڑھے تین بجے سہ پہر ممبرچکلالہ کینٹ بورڈمرزا خالد محمودکے حلقہ میں جہانگیر روڈنزد وقار النساء گرلزکالج ایک واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ بعد نماز مغرب کالج روڈپر ایک کاروباری مرکز کا افتتاح اور بعد ازاں تاجر نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔