ڈینگی کیخلاف مہم جاری رہے گی،ڈی سی او راولپنڈی

ڈینگی کیخلاف مہم جاری رہے گی،ڈی سی او راولپنڈی

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعدادمیں بتدریج کمی کے باوجو د ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے اور جن ایریا سے ابھی تک مریض آرہے ہیں انھیں فوکس کر کے ان علاقوں میں سپرے کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس گھر سے ڈینگی مریض لایا جاتاہے اس گھر سمیت اردگرد کے مزید چالیس گھروں میں سپرے کیا جاتاہے تاکہ دوسرے لوگوں کو ڈینگی سے بچایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن، اے سی کینٹ مہرین عباسی ، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اے ڈی نجمی ، ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اصغر ، ڈی او لیبر لیاقت علی ،ڈی او سوشل ویلفیئر اسلم میتلاسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں بلاتعطل جا ری رکھی جائیں اور دوران کسی کی بھی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور اگر اس طرح محنت جاری رہی تو انشااللہ آئندہ سال مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -