حلقہ پی پی9میں گیس لوڈشیڈنگ کا بحران شدید ہوگیا،مسلم شہزادخان
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزادخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں عوام گیس سے محروم ہوجاتے ہیں،حلقہ پی پی 9راولپنڈی کینٹ میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس کی غیراعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے اور بعض علاقوں میں تو گیس سرے سے موجود ہی نہیں جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ صارفین کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا حلقہ پی پی 9کے عوام مجبورا گھروں میں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں بعض لوگ ایل پی جی سلنڈر استعمال کررہے ہیں مگر ان کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں حلقہ سے منتخب مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندوں نے بھی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ممبران کینٹ بورڈ نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں کہ ان کے بس میں یہ معاملات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گیس ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نعرے کیساتھ برسراقتدارآنیوالی مسلم لیگ ن ساڑھے تین سالوں میں ان بحرانوں پر قابو نہیں پاسکی تو آئندہ ڈیڑہ سال میں کیا کرلے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہی حکومت کیخلاف اآواز حق بلند کیے ہوئے ہے ۔