چکوال،فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کیخلاف ملت جعفریہ کااحتجاج

چکوال،فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کیخلاف ملت جعفریہ کااحتجاج

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شعیہ عالم اور سماجی شخصیت کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر پر ملت جعفریہ سراپا احتجاج بن گئی اور جمعہ کے روز حکومت کی اس زیادتی کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مقامی امام بارگاہ سرپاک سے شروع ہوکر تحصیل چوک پر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر مقررین مولانا نصیر حیدر، مولانا امداد حسین صابری، اعجاز حسین نقوی، مظہر حسین کاظمی، چوہدری حسن اختر اور سید احمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی اتحاد بین المسلمین کیلئے کوششیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ مگر اب ان کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کرنا عدل و انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی نے متعدد ٹیکنیکل اور دیگر کالجز کے علاوہ متعدد سکولز قائم کیے ہیں جہاں سے ہزاروں لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا شیخ محسن علی نجفی کی سماجی خدمات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فوری طو رپر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں یہ احتجاجی اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -