کرک‘ مختلف حادثات میں 25 افراد زخمی

کرک‘ مختلف حادثات میں 25 افراد زخمی

  

کرک (بیورورپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں25 افراد زخمی، 5 کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر امبیری کلہ کے قریب مسافر کوسٹر اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہوگئے جس میں ضیاء اللہ، امین اللہ، صاحبزادہ ، رحمت اللہ، دولت خان، مثل خان، نثار خان، نصیر حسین، فیصل کیانی، ارشاد، شاکر اور امتیاز شامل ہیں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک پہنچایا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،ایک دوسرے واقعے میں پاک آرمی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ جوان زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک لایا گیا جہاں سے زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کریا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -