جہلم کے عوام کیلئے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ڈی سی او

جہلم کے عوام کیلئے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ڈی سی او

  

جہلم(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈی سی او اقبال حسین خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے جہلم کے عوام کے لئے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر ڈی سی او اقبال حسین خان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پہلی پوزیشن میں رہا ہے ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کا بیک اپ نظام بھی بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے اور ہسپتال کی نئی بنی پارکنگ بنانے سے مریضوں کی مسائل میں کمی ہوئے ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے بات کرتے ہوئے صفائی کے بہتر نظام کودیکھنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو خوب سراہا او ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کے اپنے شعبہ سے لگاؤ، ایمانداری اور خداخوفی کو ہمیشہ مشعل راہ بنا کر رکھیں۔ انکا کہنا تھا کے ہسپتال کی سیکورٹی اور تمام وارڈ میں ایئر کنڈیشنر کی سہولیات کو یقینی بنایا جا چکا ہے جس سے مریض مستفید ہو رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کے جہلم کے مریضوں کو آیندہ بھی اسی طرح بہتر سے بہتر سہولیات سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے مزیدبتایا کے ہسپتال کا انفراسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اور سیورج کے درینہ مسلئے کو حل کرنے کے لئے ہسپتال کو شہر کی بڑی پائپ لائن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصلاح اور بہتری کی گنجائش شعبہ صحت میں بہت زیادہ موجودہ ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی شعبہ صحت میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ہفتہ ایک پورا دن ڈی ایچ کیو جہلم کو دیتے ہیں تاکہ مریضو ں دی جانیوالی صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جا سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -