چکوال،پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

چکوال،پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب نے جمعہ کے روز محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ صفائی کے ناقص انتظامات اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بیکری مالک ، دو ہوٹلوں اور ایک کریانہ سٹور پر 39ہزار روپے کے جرمانے کیے ، حسن بیکرز بھون روڈ کو ناقص صفائی اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ بنوانے پر20ہزار روپے ، ہوٹل مالک محمد اعجاز غلام محمد کو صفائی کے ناقص انتظامات پر چار ہزار، محمد جہانگیر ولد سخی محمد کریانہ مالک کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جبکہ محمد طفیل ولد رکن دین مالک مدینہ ہوٹل کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -