شیرشاہ ٹریفک حادثہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے کے ہولناک حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک اور چھ افراد کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کراکر انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے ۔رابطہ کمیٹی پاکستان نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔