یاور حیات کی یاد میں آرٹس کونسل میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

یاور حیات کی یاد میں آرٹس کونسل میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یاور حیات انسان زیادہ اچھے تھے یا پرڈویوسر میں یہ فیصلہ نہیں کرسکا۔یاور حیات اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہے گئے یہ بات معروف اداکار منور سعید نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ٹی وی کے نامور پرڈویوسر یاور حیات کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر عشرت انصاری،حسینہ معین ،ظہیر خان،امین میمن،راو زوالفقار،ایوب کھوسہ،کمال دین احمد ،طارق حیات (بیٹا)،طاہرہ (بیٹی)،آصف سمیاب،سعاد ت جعفری،وکیل فاروقی،سہیل احمد،ناصررضا،اطہر جاوید صوفی،آصف انصاری اوردیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت اقبال لطیف نے کی۔اس موقع پرظہیر خان نے کہا کہ یاور حیات ایک بہت اچھے اور خوبصورت انسان تھے، انہوں نے ہماری بہت اچھی تربیت کی۔یاور حیات نے ٹی وی کے لئے جو ڈرامے تیار کئے، وہ ایک سرمایہ ہیں۔اقبال لطیف نے کہا کہ میں نے یاور حیات کے ساتھ کا م کیا وہ سب کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔میں نے جھوک سیال ان کے ساتھ کیا تھا۔امین میمن نے کہا کہ یاور حیات نے بہت اچھاکام کیا اورآج کے دور میں جو اچھاکام کرنیوالے موجود ہیں ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔طارق حیات نے کہا کہ ہمارے والد ایک عظیم انسان تھے انہوں نے ہماری بہت اچھی پرورش کی۔طاہرہ حیات نے کہا کہ وہ ایک اچھے والد کے ساتھ ایک اچھے دوست بھی تھے۔ حسینہ معین نے کہا کہ آج یاور حیات اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہے گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -