دردانہ صدیقی کی ایم این اے عائشہ سید کیلئے دعائے صحت کی اپیل

دردانہ صدیقی کی ایم این اے عائشہ سید کیلئے دعائے صحت کی اپیل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید گردے کی تکلیف کے سبب اسپتال میں زیرعلاج ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کارکنان سے ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ سید نے دینی شعائر کی پابندی کے ساتھ سوات میں عوام کی فلاح و بہبود ، تعلیم و خدمت کے میدان میں کما حقہ جدو جہد کی ہے۔ پلڈاٹ سروے کے مطابق ایم این اے عائشہ سید کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست ہیں، ایسی خواتین پاکستانی عورتوں اور طالبات کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -