نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے،خرم شیرزمان

نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے،خرم شیرزمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سابق گورنر سے متعلق نہال ہاشمی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے ۔نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔وزیراعظم تین سال تک سابق گورنر کے سہولت کار بنے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور میئر کراچی سہولت کاری کے الزام میں جیل جاسکتے ہیں تو ن لیگ کے رہنما قانون سے بالا تر کیوں ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -