ڈیفنس اتھارٹی انٹر اسکول/کالجز ایتھلیٹک چیمپئین شپ اختتام پذیر

ڈیفنس اتھارٹی انٹر اسکول/کالجز ایتھلیٹک چیمپئین شپ اختتام پذیر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس اتھارٹی انٹر اسکول/کالجز ایتھلیٹک چیمپئین شپ2016کی اختتامی تقریب راحت اسٹیڈیم ڈی ایچ اے فیز4میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی اصلاح الدین صدیقی تھے۔ چیمپئین شپ میں ڈی ایچ اے کے آٹھ اسکولوں /کالجوں سے مجموعی طور پر 67 ایتھلیٹکس نے مختلف کھیلوں میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ رخشندہ جبین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں طالب علموں کی زندگیوں میں ایتھلیٹک کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکھیلوں کے انعقاد سے طلباء کی جسمانی ، جذباتی اور شخصی مہارت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اصلاح الدین نے کہا کہ چیمپئین شپ کے دوران طلباء کی مہارت ، جوش و ولولے کے بھرپور اظہار کوبے حد سراہا اورکہا کہ کھیلوں سے طالب علموں میں اعتماد اور نظم و ضبط اور ٹیم ورک پیدا ہوتا ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کیلئے ضروری ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کو جِلا دینے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ ڈی ایچ اے نیلم ہائی اسکول نے مقابلہ کی مجموعی ٹرافی جیتی جبکہ ڈیفنس اتھارٹی ماڈل ہائی اسکول بیچ ویو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی اے ماڈل ہائی اسکول کے عبداللہ نعیم چیمپئین شپ کے بہترین ایتھلیٹک قرارپائے۔ آخر میں مہمان خصوصی اصلاح الدین صدیقی نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجویکشن ڈی ایچ اے کیپٹن (ر) ساجد محمودنے مہمان خصوصی کو کالج کایادگاری نشان پیش کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -