بونیر میں 23 نومبر سے پولیس مہم شروع ہو گی

بونیر میں 23 نومبر سے پولیس مہم شروع ہو گی

  

23 نومبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 194115 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تمام تر انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر شہاب خامد کی صدارت میں ایک اعلی سطح اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شیر محمد خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 509 موبائل ،26 ٹرانزٹ اور 39 فکس ٹیمیں مقرر کی گئی ہے جسکی نگرانی 142 ایریا سپر وائیزر ،60 تحصیل سپروائیزر ،29 یو فیک چئیر مین اور سیکرٹریز کرین گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر شہاب خامد نے تمام محکموں کے سربراہان کو واضح ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب مل کر محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں گے انہوں نے پولیو اجلاس میں غیر حاضری پر اور محکموں کے سربراہان کی بجائے اپنے نمائندے بھیجنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اہم اجلاس میں محکموں کے سربراہان اپنی شرکت کو یقینی بنائے ورنہ انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر عماد نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ سے کم عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے مخروم نہ رہ جائے ،اے ڈی سی شہاب خامد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا اعاز کردیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -