ملک حاجی مراد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ملک حاجی مراد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان ) ملک حاجی مراد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، مرحوم مسلم لیگ (ن) دیر پائین کے صدر ملک بہرام کے والد تھے ، ان کاجنازہ گذشتہ روز دن 11بجے آبائی گاؤں اخگرام میں ادا کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری فاروق اقبال ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک جاوید ایڈوکیٹ ،سب ڈویژن جندول کے صدر محمد وہاب ثانی ، تحصیل ثمر باغ کے جنرل سیکرٹری محمد زمان گجر جندول پریس کلب کے صحافیوں عمر خالق درانی ،سید اظہار الدین جان شاہ جی ، عبید الرحمن ، ملک فیض علی خان وغیرہ نے شرکت کی ۔