مغربی اقوام جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر دنیا پر حکمران ہیں :مولانا گوہر شاہ

مغربی اقوام جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر دنیا پر حکمران ہیں :مولانا ...

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ عالمی دنیا میں مقام حاصل کرنے کیلئے دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا حصول وقت کی ضرورت ہے ۔ مغربی اقوام جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جن سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے ۔ وہ چارسدہ میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کے زیر اہتمام آفاق ایجوکیشنل فیسٹول کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے ضلع ناظم فہد ریاض خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ، مصباح اللہ ، محکمہ تعلیم کے افسران ، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز ، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ کرام کے علاوہ طلباء اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شغراء اور ادیبوں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور ضلع ناظم فہد ریاض خان نے ایسوسی ایشن فار کوآلٹی ایجوکیشن کے منتظمین کو ضلع چارسدہ کے 300 سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے 3000 طلباء و طالبات کو فیسٹول میں شرکت کا موقع دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ منتظمین نے طلباء اور طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ انہوں نے فیسٹول میں سیرت ، نعت خوانی ، نظم ، تقریر ، آرٹ اینڈ کرافٹ ، پینٹنگ ، انسائیکلو پیڈیا ، سائنس پراجیکٹ ، ٹیچر ٹیلنٹ اور سائیکو میٹرک کے مقابلوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طلباء کے چھپے صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ عالمی دنیا میں مقام حاصل کرنے کیلئے دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا حصول وقت کی ضرورت ہے کیونکہ مغربی اقوام جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں اس لئے نوجوان نسل کو دینی علوم کے ساتھ جدید عصری علوم پر بھی بھر پور توجہ دینی ہو گی ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے حکومت کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں میں مداخلت اور کورس میں تبدیلی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔تقریب کے آخر میں آفاق کے ریجنل منیجر احمد یا ر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -