اشتہاری مفرور کو پناہ دینے والا شخص اسلحہ سمیت گرفتار

اشتہاری مفرور کو پناہ دینے والا شخص اسلحہ سمیت گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)داؤدزئی پولیس نے خطرناک اشتہاری دہشتگردکی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کر اشتہاری مفرور کو پناہ دینے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ پولیس پارٹی پر حملوں میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس چھاپہ سے قبل ہی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کالو خا ن کے ایس ایچ او ہارون خان نے داؤدزئی تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث اشتہاری ملزم اجمل ولد میر آفتاب داؤدزئی کے علاقہ میں ارباب جاوید نامی شخص کے حجرے میں موجود ہے اطلاع ملنے پر جب پولیس نے وہاں چھاپہ ما را تو اشتہاری ملزم اجمل وہاں سے فرارہوگیا تاہم پولیس نے اسے اپنے حجرے میں پناہ دینے والے شخص ارباب جاوید اقبال ولد ارباب خلیل الرحمن سکنہ گلبہار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ایک پستول اورمتعدد گولیاں بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -