چوری ہونیوالی کاربرآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج

چوری ہونیوالی کاربرآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)غربی پولیس نے پنجاب سے چوری ہونیوالی موٹر کاربرآمد کرکے دھوکہ دہی سے فروخت کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق عبدالصمد سکنہ پشاورصدر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نیازحسین ولد رحم شیر سکنہ گڑھی تاجک نے دھوکہ دہی اورفراڈ کے زریعے اس پر فیصل آباد سے چوری کی گئی موٹرکارلاکھوں روپوں کے عوض فروخت کردی ہے پولیس نے مقامی بارگین سے چوری کی موٹر کار برآمد کرکے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -