مشتعل شخص نے تکرار پر ائیر پورٹ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

مشتعل شخص نے تکرار پر ائیر پورٹ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)غربی کے علاقہ میں ائیر پورٹ گیٹ کے قریب مشتعل شخص نے تکرار کے نتیجہ میں ائیر پورٹ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ اس کی جیب سے ہزاروں کی نقدی بھی لے اڑاتفصیلات کے مطابق محمد طارق ولد محمد عزیز سکنہ پٹوار بالا نے غربی پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز ائیر پورٹ سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جانے کیلئے روانہ ہوا تو اس دوران ائیرپورٹ گیٹ کے قریب ہی صدیق نامی کارسوار نے اسے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے وہ موٹر سائیکل سے نیچے سڑک پر گر گیا موٹرکار سوار کیساتھ تکرار کے نتیجہ میں اس نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ائیرپور ٹ ملازم کو زخمی کردیا اوراس کے جیب سے 40 ہزار کی رقم بھی لے کر بھاگ گیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -