ڈیرہ‘ اے سی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے‘ 3 کو جرمانے

ڈیرہ‘ اے سی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے‘ 3 کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے بھکر روڈ،درابن روڈ اور بائی پاس روڈ اور مدینہ کالونی میں غیر قانونی 23 پیٹرولیم ایجنسیوں کو سیل جبکہ 5 پیٹرول پمپوں کی چیکنگ کے دوران پیمانہ کم ہونے پر تین پیٹرول پمپوں کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، انتظامیہ کی کاروائی پر پیٹرول پمپوں اور غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی، عوامی حلقوں کا اے سی ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کی قیادت میں انتظامیہ نے بھکر روڈ،درابن روڈ،بائی پاس روڈ اور مدینہ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم 23 پیٹرولیم ایجنسیوں کو سیل کردیا جبکہ پانچ پیٹرول پمپوں کو چیک کیا دوران چیکنگ پیٹرول کا پیمانہ کم ہونے پر تین پیٹرول پمپوں کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا انتظامیہ کی اس کاروائی پر غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں اور پیٹرول پمپوں پر کھلبلی مچ گئی عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔