ڈیرہ‘ پلازہ کے مالک سے 3 مہمان 16 لاکھ کی رقم لے اڑے

ڈیرہ‘ پلازہ کے مالک سے 3 مہمان 16 لاکھ کی رقم لے اڑے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)خان پلازہ بنوں اڈا آنیوالے پنجاب کے رہائشی 3 مہمان پلازہ کے مالک کے بیگ سے 16لاکھ73 ہزار روپے غائب کرگئے،کینٹ پولیس نے پلازہ مالک کی رپورٹ پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں خان پلازہ بنوں اڈا کے مالک نواز خان ولد حاجی بادشاہ خان وزیر سکنہ شورکوٹ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ پنجاب کے رہائشی عاشق بلوچ،فدا حسین اور اجمل میرے پاس مہمان بن کر آئے میں نے جس کمرے میں ان کو رہائش دی اس کمرے میں میں نے گاڑی کی خرید کیلئے 16 لاکھ 73 ہزار روپے رکھے تھے جو مہمان بیگ سے رقم لے کر غائب ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -