بجلی چوروں کیخلاف مہم‘ ملزمان کا واپڈا اہلکاروں پر ہلہ

بجلی چوروں کیخلاف مہم‘ ملزمان کا واپڈا اہلکاروں پر ہلہ

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)خزانہ کے علاقہ گڑھی صحبت خان میں ملزمان نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کیدوران پکڑے جانیوالے ملزمان کو گرفتار کرکے لیجانے والے واپڈا ایس ڈی اوکی ٹیم پر ہلہ بول دیا اورواپڈا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی چوروں کو ان کی حراست سے بھگا لے گئے پولیس نے ایس ڈی او کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او ورسک سب ڈویژن نادر ولی خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ گزشتہ ر وز اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ صحبت خان گڑھی میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں بجلی چوری کرنے والے ملزمان کوپکڑ کر ساتھ لیکر جارہے تھے اس دوران راستہ میں ملزمان واصل خان ولد نواب خان اورسلمان امام ولد امام دین نے ہماری سرکاری گاڑی روک لی ا ورہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی ان کے قبضہ سے بجلی چوروں کو بھگا کر اپنے ساتھ لیکر فرارہوگئے پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -