مسلح افراد کی فائرنگ‘ قبائلی باشندے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

مسلح افراد کی فائرنگ‘ قبائلی باشندے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورکے باؤنڈری علاقہ حیات آباد شاہ کس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی باشندے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی باشندہ مستان گل ولد گل مت خان سکنہ ملک دین خیل ٹپہ کرنہ خیل مینار مارکیٹ کے راستہ حیات آباد فیز 7 شاہ کس آرہا تھا اس دوران راستہ میں قبائلی ائیر یا کی باؤنڈری پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا موقعہ پر موجود چترال سکاؤٹس کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو بمعہ کلاشنکوف گرفتار کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -